اسمارٹ فون

چائنیز ٹیکنالوجی کمپنی نے دنیا کا چھوٹا ترین 4جی اسمارٹ فون لانچ کر دیا

بیجنگ (پاک صحافت) چین کی ٹیکنالوجی کمپنی نے دنیا کا چھوٹا ترین 4 جی اسمارٹ فون لانچ کر دیا،  خیال رہے کہ دنیا کے سب سے چھوٹے اسمارٹ فون کا ڈسپلے  پام فون (3.3انچ ڈسپلے والے)سے بھی چھوٹا یعنی  صرف  3 انچ ڈسپلے پر مشتمل ہے۔ جبکہ اس اسمارٹ فون کی قیمت بھی بہت ہی کم رکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چائنیز برانڈ نے حال ہی میں مونی منٹ اسمارٹ فون لانچ کروایا ہے جس سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا 4Gاسمارٹ فون ہے۔ مونی منٹ نامی دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون ڈوئل سم کارڈ سپورٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، اس میں فوٹو گرافی کے لیے 5 میگا پکسل ریئر کیمرہ اور 2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ موجود ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے چھوٹے ترین 4 جی اسمارٹ فون کی قیمت  صرف 150 ڈالر رکھی گئی ہے، جو پاکستان کرنسی کے حساب سے تقریبا 24 ہزار اور کچھ روپے بنتی ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے اسمارٹ فون کی کی فروخت کے لیے فراہمی کا آغاز رواں برس نومبر سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے