ٹک ٹاک

ٹک ٹاک چیلنج نے 10 سالہ بچی کی زندگی برباد کر لی

کراچی (پاک  صحافت) دس سیکنڈ کے ایک ٹک ٹاک ٹرینڈ نے 10 سالہ بچی کی زندگی برباد کردی ،  ڈاکٹروں ک مطابق اسے پلاسٹک سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ خیال رہے کہ بچی نے ٹک ٹاک کے رجحان کی تقلید کرنے کی کوشش میں اپنے ہاتھوں کی جلد پر براہ راست ڈیوڈرنٹ چھڑکا، جس سے اس کا ہاتھ فراسٹ بائٹ کا شکار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ دس سالہ بچی اپنے دوست کے گھر رات کو رکی تھی، جہاں انہوں نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو دیکھی اور اس کی نقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ لڑکی کی سہیلی نے پہلے صرف چند سیکنڈ کے لیے ڈیو کا اسپرے کیا، جبکہ متاثرہ نے اپنی نازک جلد سے صرف ایک انچ کی دوری پر کین پکڑا اور تقریباً 10 سیکنڈ تک اسپرے کیا۔

واضح رہےکہ اس حوالے سے بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ “10 سیکنڈ کی حماقت نے اسے دو سال کے کرب میں مبتلا کردیا۔” 24 گھنٹوں تک گھر میں جلنے اور درد سے نمٹنے کی کوشش کرنے کے بعد خاندان اگلے دن ہسپتال پہنچ گیا۔ ڈاکٹر نے انہیں ایک پلاسٹک ٹیم کے پاس بھیج دیا اور کہا کہ زخموں کو مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں 18 ماہ سے دو سال لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے