جنرل عاصم منیر

پاک چین تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اسلام آباد (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کے حوالے سے جی ایچ کیو میں تقریب منعقد ہوئی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چینی ناظم الامور، ڈیفنس اتائشی اور دیگر حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات منفرد نوعیت کےہیں، جو ہر امتحان میں میں سرخرو ہوئے، پیپلز لبریشن آرمی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی ایل اے اور پاک فوج بھائی بھائی ہیں، دونوں افواج کے تعلقات اور تعاون مزید وسعت اختیارکریں گے۔

آرمی چیف نے چین کے دفاع، سیکیورٹی اور تعمیر ملت میں پی ایل اے کے کردار کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے