مرتضی وہاب

شہر میں کہیں کچرا نظر نہ آئے،سڑکوں کی صفائی خود مانیٹر کروں گا، مرتضیٰ وہاب

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں کہیں کچرا نظر نہ آئے،سڑکوں کی صفائی خود مانیٹر کروں گا۔ خیال رہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور محکمۂ انجینئرنگ کا اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران میئر کراچی کو 12 ربیع الاوّل کے موقع پر شہر کی صفائی ستھرائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کی زیرِ انتظام سڑکوں کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے، انڈر پاسز کی تزئین اور صفائی ستھرائی کے کاموں میں تیزی لائی جائے۔

واضح رہے کہ انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ چیف انجینئر خود سڑکوں پر گڑھوں کو فوری بھرنے کا انتظام کریں، 15 دن کا وقت دے رہا ہوں 16 ویں دن خود شہر کا دورہ کروں گا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کی مکمل نگرانی شروع کر دی ہے، کے ایم سی میں صرف وہ رہے گا جو کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے