فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا، ویڈیو وائرل

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو اپنی ہی پارٹی کے ایم پی اے کی تقریب میں حلف برداری میں شرکت سے روک دیا گیا، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی پر معمور اہلکار نے فردوس عاشق اعوان کو یہ کہہ کر اسمبلی میں داخلے سے روک دیا کہ آپ کا نام مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا حال احوال لیتی ہیں اور  اندر جانے لگتی ہیں تو  اہلکار انہیں روک کر کہتے ہیں کہ آپ ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن آپ اندر نہیں جا سکتیں کیونکہ آپ کا نام مہمانوں کی فہرست میں موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی سکیورٹی اہلکاروں سے کہتی ہیں کہ احسن سلیم بریار والی فہرست دیکھیں میرا نام اس میں شامل ہو گا، جس پر سکیورٹی اہلکار لسٹ دیکھتے ہیں لیکن اس میں فردوس عاشق اعوان کا نام شامل نہیں تھا۔ دوسری جانب فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ تقریب حلف برداری کے لیے آنے والے مہمانوں کی فہرست میں ان کا نام شامل تھا لیکن پتا نہیں کس نےنکلوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے