میرا

اداکارہ میرا ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر کہہ بیٹھیں

کراچی (پاک صحافت) اداکارہ میرا کو انگریزی بولنے میں تو مشکل کا سامنا رہتا ہے، تاہم اب ان سے  عام معلومات میں بھی غلطیاں  ہونے لگی ہیں،  اداکارہ میرا دوران انٹرویو  ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر کہہ بیٹھیں۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ادکارہ میرا کے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں انہیں ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق گفتگو کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔ میرا کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے بہت اچھا کھیلا، کھیل کے دوران  ان کی محنت نظر آرہی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی باڈی لینگویج میں ایمانداری نظر آرہی تھی ، ڈسپلن تھا،  ارشد ندیم نے بہت اچھا کھیلا حکومت کو بھی ہمارے ہیروز پر غور کرنا چاہیے۔ خیال رہے کہ کہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں کوالیفائی کے باوجود بھی  پاکستان کی جانب سے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم شکست کھاگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے