یوٹیوب

پاکستانی صارفین کے لیے یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کے آغاز کا اعلان

(پاک صحافت) یوٹیوب نے  پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے جوایک پیڈ ممبرشپ ہے اور یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر، آف لائن اور بیک گراؤنڈ پلے کے ساتھ دیکھنے کے تجربے کو بہترین بناتی ہے۔ یہ ایک نئی میوزک اسٹریمنگ ایپ ہے جو پاکستان میں موسیقی کامسحور کن تجربہ پیش کرتی ہے، یوٹیوب پریمیم دیکھنے کا انتہائی شاندار تجربہ پیش کرتا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق اس میں اشتہارات کے بغیر اور تسلسل کے ساتھ دیکھنے کا تجربہ، ایپس کے درمیان ملٹی ٹاسکنگ کی غرض سے بیک گراؤنڈ پلے یا لیکچرز اور دیگر تعلیمی ویڈیوز کا دیکھنا،اپنے پسندیدہ شوز، اور کنٹنٹ کری ایٹرز کے ڈاؤن لوڈز سے لطف اندوز ہونا شامل ہے بھلے صارف طویل پرواز پر ہو یا محدوسائل کا سامنا کر رہا ہو۔ یوٹیوب پریمیم میں یوٹیوب میوزک پریمیم بھی شامل ہے جو یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراؤنڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے، یوٹیوب میوزک، ایک نئی اختراع اور موسیقی کے لیے تیار کردہ ایپ اور ویب پلیئر ہے جس میں آفیشل گانوں، البمز، پلے لسٹس اور آرٹسٹ ریڈیو کے علاوہ یوٹیوب کا ریمکس، لائیو پرفارمنس، کور اور میوزک ویڈیوز کی زبردست کیٹلاگ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یوٹیوب میوزک کے ذریعے، صارفین تازہ ترین ہٹس سن سکتے ہیں، اپنے پسندیدہ گانے تلاش کر سکتے ہیں، موسیقی کی دنیا سے وابستہ رہ سکتے ہیں اور اپنے آلات پر لطف اندوز ہونے کے لیے بہت سارا نیا میوزک دریافت کر سکتے ہیں۔اگرچہ یہ سب یوٹیوب میوزک میں بلاقیمت بھی دستیاب ہیں لیکن ان کے لیے اشتہارات سے تعاون حاصل کیا جاتا ہے۔ صارفین، یوٹیوب پریمیم میں شامل ہو کر اشتہارات کے بغیر موسیقی کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے