بالی وڈ اسٹار

سلمان خان کو ایک بار پھر قتل  کی دھمکی موصول

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر بدنام زمانہ جرائم پیشہ ور گروپ لارنس بشنوئی نے قتل کی دھمکی دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلمان خان کو گینگسٹر گولڈی برار کی جانب سے ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے بگ باس (OTT) سیزن 2 کے کنٹسٹنٹ ایلوش یادیو کو رئیلٹی شو میں موجود ساتھی خواتین کنٹسٹنٹس کے ساتھ بدسلوکی اور بدتمیزی کرنے پر غصے کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد ایلوش یادیو کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ کنٹسٹنٹ کی حمایت میں سوشل میڈیا پر سلمان خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ گولڈی برار نے سلمان خان کے ایلوش یادیو پر شو کے دوران غصّہ ہونے پر ردِعمل دیتے ہوئے اُنہیں ایک بار پھر سے قتل کی دھمکی دی ہے، جس کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کو اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ قتل کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں، اسی لیے ممبئی پولیس نے اداکار کو سخت سیکیورٹی فراہم کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے