بالی وڈ اسٹار

جسے چاہتا تھا کہ مجھے جان بلائیں وہ آج کل مجھے بھائی بلاتی ہیں، سلمان خان

(پاک صحافت) بالی وڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک ٹی وی شو پر بات کرتے ہوئے پیار کے معاملے میں خود کو بدقسمت قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ٹی وی پروگرام کے پرومو میں میزبان سلمان خان سے سوال کرتے ہیں کہ پہلی، پھر دوسری، پھر تیسری اور چوتھی آپ کا یہ موو آن کا سلسلہ تو ختم ہی نہیں ہو رہا۔

جس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ ’I am unlucky in love sir‘‘۔ میزبان نے ان سے پوچھا کہ آج کل آپ کی جان کون ہے اور کس سے کمٹمنٹ کی ہوئی ہے، جس پر ہنستے ہوئے سلمان خان نے جواب دیا کہ آج کل میں صرف ’بھائی‘ ہوں۔

واضح رہے کہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جسے چاہتا تھا کہ مجھے جان بلائیں وہ آج کل مجھے بھائی بلاتی ہیں تو میں کیا کروں؟ ٹی وی پروگرام کے پرومو پر  سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کے انبار لگا دیے، کئی پرستار استفسار کرتے رہے کہ وہ کون ہیں جس کے بارے میں سلمان خان اشارہ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

(پاک صحافت) ہالی ووڈ، بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے