شاہد خاقان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر پر شدید تنقید

شاہد خاقان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر پر شدید تنقید

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں جانبدار قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ  بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ملک کی قومی اسمبلی کا اسپیکر بھی فریق بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ وہاں آپ پریس سے بات نہیں کر سکتے تو پاکستان کے منتخب نمائندے وہ سڑکوں پر پاکستان کے عوام سے بات کررہے ہیں۔ حکومتی وزرا حکومت کے اندر اور حکومت کے باہر جھوٹ بولتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ جاری ہے، شاہد خاقان عباسی

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ حکومت کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے، کھوکھر پیلس گرانے کے معاملے پر ایوان میں ایک وزیر اپنے گھٹیا الزامات بھی بدستور قائم رہے اور اسپیکر صاحب بھی عوام کے معاملات اور اسمبلی کے حق کا دفاع نہ کر سکے۔انہوں نے کہاکہ آپ کے سامنے کئی دنوں سے اسلام آباد کی ٹیچرز بیٹھی ہیں، اس سے پہلے لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی بیٹھے تھے تو آج اپوزیشن بھی سڑکوں پر ہی آپ سے بات کررہی ہے کیونکہ نہ ایوان چلتا ہے، نہ ایوان کی روایات کی کسی کو پروا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں کسی رکن اسمبلی کا گھر مسمار نہیں کیا گیا لیکن آج ہم اس حد تک بھی جا چکے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج کھوکھر صاحب نے تحریک پیش کی تھی کہ مجھے اسمبلی کے اجلاس میں اپنی نمائندگی کرنے سے روکنے کے لیے یہ کام کیا جاتا ہے، وہاں اسپیکر نے جب حکومت کے وزرا کو اجازت دی تو انہوں نے اسمبلی کے رولز کے مطابق اسمبلی کی کمیٹی میں بھیجنا چاہیے یا نہیں، انہوں نے کھوکھر صاحب پر طرح طرح کے الزامات لگانے شروع کردیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ دیر سنا، اسپیکر صاحب سے گزارش کی کہ ان کو بولیں کہ کیا اس پر اسمبلی میں بحث ہو سکتی ہے یا نہیں، کمیٹی میں بھیجا جا سکتا ہے یا نہیں لیکن وزیر صاحب بھی اپنے گھٹیا الزامات بھی بدستور قائم رہے اور اسپیکر صاحب بھی عوام کے معاملات اور اسمبلی کے حق کا دفاع نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے