گوگل

پاکستانیوں کی سرچ ہسٹری سے متعلق گوگل کی نئی رپورٹ جاری

کراچی (پاک صحافت) پاکستانیوں کی سرچ ہسٹری سے متعلق گوگل کی جانب سے نئی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ گوگل کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں 2021 کے دوران ٹریفک میں انتہائی بلند پیش رفت نظر آئی۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اس سال پوری قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا رہی اور یہ کھیل گوگل سرچزکے نتائج پر چھایا رہا۔

تفصیلات کے مطابق 2021 کے لیے ٹاپ سرچز میں جنوبی افریقا اور انگلینڈکے ساتھ پاکستان کی کرکٹ سیریز شامل تھیں جن کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان سپر لیگ چھائے رہے۔مقبول ترین سرچز میں ؛ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا،  پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پاکستان سپر لیگ،  پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،  ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان بمقابلہ زمبابوے، بھارت بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ نیو زی لینڈ اور پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سرفہرست رہے۔

واضح رہے کہ ٹاپ موویز اور ٹیلی ویژن شوز کی فہرست میں  ڈرامہ’خدا اور محبت‘ دوسرے نمبر پر رہا جب کہ مزاحیہ پاکستانی ڈرامے ’چپکے چپکے‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد جیو انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ  رنگ محل تھا۔ دوسری جانب گوگل کی فہرست میں انتہائی سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک ٹا پ پر رہے۔ خیال رہے کہ نیٹ فلیکس کے شو ’اسکوئیڈ گیم‘ نے عالمی سطح پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے