سعید غنی

عدلیہ کے غلط فیصلوں سے ملک پر عذاب نازل ہوا۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے غلط فیصلوں سے ملک پر عذاب نازل ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر محنت سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز ڈکٹیٹر بن گئے ہیں، چیف جسٹس تواتر سے غلط فیصلے کر رہے ہیں۔ من پسند وکیلوں کو جج بنا رہے ہیں، چیف جسٹس کو فوری طور استعفی دے دینا چاہیے، یہ وہ نہیں اعلی عدلیہ کے ججز مطالبہ کررہے ہیں۔ 19 ویں ترمیم ہم نے غلط کی ہے، سزا پارلیمنٹ بھگت رہی ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھ رہا ہے، اس ملک کی سیاست اور معیشت کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ صدر علوی، عمران خان اور سابق گورنر پنجاب کے خلاف ریفرنس دائر کرنا چاہیے۔ مردم شماری متنازع رہی تو صوبوں کا وفاق پر اعتماد ختم ہوگا، شفافیت لاکر نتائج کو قابل قبول بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لئے مردم شماری انتہائی اہم ہے، کچھ سیاسی جماعتوں نے مردم شماری پر احتجاج کیا، 2017ء میں مردم شماری کے خلاف ہم نے آواز اٹھائی۔ ایم کیو ایم سے زیادہ مؤثر آواز ہم نے اٹھائی، اسی وجہ سے مردم شماری 10 سال کے بجائے 5 سال میں کی گئی، اب تک کی مردم شماری درست طریقہ سے نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے