چین پاکستان

چینی حکومت نے گوادر کے 1200 طلبا کیلئے تعلیمی پیکیج کی منظوری دیدی

گوادر (پاک صحافت) چینی حکومت نے گوادر کے 1200 طلبا کے لئے تعلیمی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن گوادر اور گوادر پورٹ کے جنرل مینیجر ایڈمنسٹریشن مسٹر زاؤ یاودنگ اور مسٹر جیری اسٹنٹ جنرل منیجر ایڈمنسٹریشن کے مابین اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں گوادر کے سکولوں میں چین کے تعاون سے جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس گوادر کی جانب سے ضلع گوادر کے 1200 سٹوڈنٹس کے لیئے ایک پیکیج کا منصوبہ پیش کیا گیا، جسے چینی حکام نے منظور کیا، اس منصوبے پر ستمبر میں اس پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا مسٹر ژاؤ یاودنگ نے کہا کہ وہ گوادر میں تعلیم نظام کی ترقی کے لیئے مکمل تعاون کریں گے۔

اجلاس میں نسیم احمد (پاک چائنا اسکول) اور ماجد علی (اسسٹنٹ جنرل مینیجر) بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے