ناصر حسین شاہ

بلدیاتی انتخابات میں ہمیں بہت بڑی کامیابی ملی ہے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک ہیلتھ کی اسکیموں کے حوالے سے یہاں پر بات ہوئی تھی، اس وقت صوبے کے لیے پانی بہت اہم ہے۔ بہت سے علاقوں میں پانی پینے کے قابل نہیں رہا، اس حوالے سے اسکیمیں بجٹ میں ہیں، اس حوالے سے سروے کیا تھا، یہاں پر بھی پانی کی بہت شکایت ہے، اس دفعہ ماڈل ولیج ہر ڈسٹرکٹ میں بنائیں گے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں بہت بڑی کامیابی ملی ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نے ٹکٹ ہی نہیں دیے، چار ڈویژن میں کتنے لوگوں کو ٹکٹ دیا، یہ پھر آکر الزامات لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک واقعہ ضرور ہوا ہے، جہاں ڈاکو آئے تھے، وہاں پولنگ روک دی گئی ہے، کہیں بھی ایسا نہیں ہوا ہے جہاں اعتراض ہو اور وہاں الیکشن ہوا ہو۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے