عبدالقادر مندوخیل

قادرمندوخیل کا وزیراعظم اور ایم این ایز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ سندھ ہاوس پر حملہ سندھ پر حملہ ہے۔ جو وزیراعظم اور پی ٹی آئی ایم این ایز کے کہنے پر کیا گیا، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی، اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں جھوٹی رپورٹ جمع کرائی، پولیس نے جو مقدمہ درج کیا اسے مسترد کرتے ہیں۔

قادر مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ہاوس پر حملے کے دوران پولیس تماشائی بنی رہی جبکہ پولیس نے ہماری درخواست بھی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو ایف آئی آر درج کی گئی اسے مسترد کرتے ہیں، وزیراعظم، وزیر خارجہ، فواد چوہدری، شہباز گل کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے