ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں والدین کو بچوں کے اکاؤنٹس کا کنٹرول دینے کیلئے نیا فیچر متعارف

(پاک صحافت) اکثر والدین پریشان رہتے ہیں کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک میں ان کے بچے کوئی نقصان دہ مواد تو نہیں دیکھتے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک نے فیملی پیئرنگ فیچرز میں کونٹینٹ فلٹرنگ ٹول کا اضافہ کر دیا ہے تاکہ والدین اپنا اکاؤنٹ بچے کے اکاؤنٹ سے لنک کرکے مواد اور پرائیویسی سیٹنگز کو ان ایبل کر سکیں۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ والدین اس ٹول کی مدد سے  ہیش ٹیگ فلٹرز کے ذریعے مخصوص ویڈیوز کو بچوں کی فار یو یا فالوونگ فیڈ پر نظر آنے سے روک سکیں گے۔ اس ٹول پر مارچ 2023 سے کام کیا جا رہا تھا اور اب اسے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس وقت کمپنی نے بتایا کہ نئی اپ ڈیٹ کے بعد والدین ان ویڈیوز کو فلٹرز کر سکیں گے جو ان کے خیال میں بچوں کی فیڈ پر نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ کمپنی نے ایک نئے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ پہلے ہی کونٹینٹ لیول سسٹم کے ذریعے نامناسب مواد کو 13 سے 17 سال کی عمر کے صارفین کی فیڈز سے دور رکھا جاتا ہے۔ مگر اس نئے ٹول سے والدین بچوں کو زیادہ تحفظ فراہم کر سکیں گے۔ اسی طرح والدین ایپ کے استعمال کے وقت کی حد بھی طے کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے