وزیراعظم شہباز شریف

قربانی رسم نہیں عالمگیر جذبہ ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ قربانی رسم نہیں عالمگیرجذبہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثاراورقربانی کا جذبہ نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحی پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ قربانی کامقصداعلی مقاصد کے حصول کیلئے اپنی متاع حیات کو اللہ کے راستے میں قربان کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ عز وجل سے دعاگو ہوں کہ وہ پاکستان پر اپنی رحمتیں نازل کرے، اللہ تعالی ہم سب کے اعمال صالحہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ آج عہدکرنا ہے کہ وطن عزیز کو محفوظ تر بنانے کے لیے ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہے۔ سنت ابراہیمی قربانی کے ذریعے اللّٰہ کی رضا کے حصول کا طریقہ سکھاتی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی سب سے پیاری چیز کو اللّٰہ کی راہ میں قربان کرنا اس دن کا سبق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے