ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں خاموشی سے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) ٹک ٹاک میں خاموشی سے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا ایپ میں ڈائریکٹ میسجز کے لیے animated ویڈیو اسٹیکرز کے فیچر کو خاموشی سے متعارف کرا دیا گیا۔ یہ فیچر فروری میں متعارف کرایا گیا مگر اب کمپنی نے اس کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو اسٹیکرز GIF تصاویر کی طرح کام کرتے ہیں اور صارفین خود بھی انہیں تیار کرکے ڈائریکٹ میسجز میں سینڈ کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ صارفین دیگر افراد کی جانب سے اپ لوڈ کیے گئے ویڈیو اسٹیکرز کو استعمال کر سکتے ہیں یا خود بھی انہیں تیار کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اگر آپ اپنا ویڈیو اسٹیکر تیار کرنا چاہتے ہیں تو کسی ڈائریکٹ میسج ونڈو میں create اسٹیکر کے آپشن پر کلک کریں۔ اس کے بعد آپ ٹک ٹاک میں لائیکڈ، پوسٹڈ اور فیورٹ ویڈیوز میں سے کسی ویڈیو کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جب ویڈیو منتخب کرلیں گے تو اس کے بعد آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ اس کا کتنا حصہ اسٹیکر میں استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ ٹیکسٹ کو بھی ایڈ کر سکتے ہیں۔ یہ اسٹیکر بار بار ڈائریکٹ میسجز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا یا اسے ٹک ٹاک کے اسٹیکر اسٹور کا حصہ بھی بنا سکتے ہیں تاکہ دیگر افراد بھی اسے استعمال کر سکیں۔ اگر آپ اپنا اسٹیکر نہیں بناتا چاہتے تو انہیں سرچ کرکے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے