اداکار فیروز خان

فیروز خان نے اس بار عید الفطر کی شاپنگ کس کے ساتھ کی؟

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے اپنے بچوں کے ہمراہ عید کی شاپنگ کی اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ خیال رہے کہ  انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان نے اپنے بچوں سلطان اور فاطمہ کے ساتھ گاڑی میں لی گئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں اور بچوں کو خوش گوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تصویر کے کیپشن میں اداکار نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج ہم عید کی شانگ پر گئے تھے، جنہوں نے ہمارے لئے دعائیں کی ہیں ان کا شکریہ‘۔فیروز خان کی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد سے اب تک ان کی اپنے بچوں سے ملاقات کے حوالے سے جتنی بھی ویڈیوز یا تصاویر سامنے آئی ہیں وہ کوٹ کچہری سے ہی آئی ہیں ایسے میں فیروز خان کو عیدالفطر کیلئے بچوں کوخریداری کا موقع ملا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔

واضح رہے کہ اس پوسٹ کے کمنٹس میں فیروز خان کی بہن حمائمہ ملک نے ان تمام تنازعات کے دوران پہلی بار تبصرہ کرتے ہوئے بھائی اور بھتیجے بھتیجی کو دعاؤں سے نوازا اور لکھا کہ ’اللہ رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ سلامتی دے، اللہ میری فاطمہ اور سلطان کو محبت، محبت اور بس محبت عطا کرے، آمین‘۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے