سراج الحق

سراج الحق کیجانب سے پوری وفاقی کابینہ کو فارغ کرنے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق نے پوری وفاقی کابینہ کو فارغ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں صرف حفیظ شیخ نہیں بلکہ پوری وفاقی کابینہ ملوث ہے لہذا سب کو فارغ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو فارغ کرنے کا فیصلہ اچھا ہے مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ موجودہ مہنگائی میں پوری کابینہ ملوث ہے۔ عمران خان سمیت اس کے تمام وزراء اس کھیل میں شامل ہیں لہذا سب کو فارغ کرنا چاہئے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنا ظلم ہے اور یہ غلامی کا طوق ہے۔ حکومت فورا اس فیصلے کو واپس لے ورنہ ملک بھر میں گو آئی ایم ایف گو تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مقبوضہ کشمیر بھارت کے حوالے کرکے اس کی بالادستی قبول کی اور کشمیریوں کے ساتھ غداری کی ہے جسے قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے