ٹک ٹاک

ٹک ٹاک دنیا بھرمیں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشن بن گئی

کراچی (پاک صحافت) نئے سال کی پہلی سہہ ماہی میں نوجوانوں کی مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے انسٹا گرام اور دیگر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مارکیٹ انٹیلی جنس فرم سینسرٹاورکی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک گزشتہ تین ماہ میں دنیا بھرمیں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشن بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمگیر مقبولیت کی حامل ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں 175 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا، تاہم بھارت میں اس درجے میں انسٹا گرام ٹاپ پر رہی۔ جس کی اہم وجہ بھارت میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی سرفہرست 5 موبائل ایپس میں امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ میٹا کا غلبہ رہا اور اس کی ذیلی کمپنیوں کی ایپس  فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ٹک ٹاک کے بعد ٹاپ 5 میں رہیں۔

واضح رہے کہ 2018 کے بعد سےکوئی بھی موبائل ایپلی کیشن گوگل اور ایپل پلے اسٹور پر ٹک ٹاک سے زیادہ ڈاؤن لوڈ نہیں ہوئی۔ 2022 کی شروعات تک اس ایپ کو 175 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا تھا۔ رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں صرف ایپل اسٹور پر ہی اس ایپ کو 7 کروڑ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔ یہ ایشیا میں ایک سہہ ماہی میں ہونے والا گیارہ فیصد اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے