چوہدری پرویز الہی

لاہور ماسٹر پلان میں پرویز الہی کی 10 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

لاہور (پاک صحافت) لاہور ماسٹر پلان میں پرویز الہی کی 10 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ماسٹر پلان کیس میں پرویز الہی نے جعلسازی سے دس ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا ہے۔ ماسٹر پلان کیس میں پرویز الہی نے قصور میں واقع ذاتی اراضی کو جعلسازی کے ذریعے منصوبے میں شامل کیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جس سے ان کے خاندان کو دس ارب روپے کا فائدہ پہنچا، تفتیش کیلئے ان کی گرفتاری اور ریمانڈ ضروری ہے۔ رحیم یار خان شوگر ملز کیس اور پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں بھی پرویز الہی واضح طور پر ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ریمانڈ لے کر تفتیش کرنا بہت ضروری ہے۔ مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الہی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کی وجہ سے کیس پر بہت برا اثر پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے