ٹوئٹر

ٹوئٹر کا ایک بار پھر بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں کیس دائر

ممبئی   (پاک صحافت) مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارمز ٹوئٹر اور بھارتی حکومت کے درمیان اختیارات کی جنگ ایک بار پھر چھڑ گئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی سوشل میڈیا جائنٹ ٹوئٹر نے ریاست کرناٹکا کی عدالت میں حکومت کی اس دھمکی کے خلاف درخواست دائر کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کمپنی (ٹوئٹر) نے بھارتی قوانین کے تحت مواد ہٹانے پرعمل درآمد نہیں کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹرکو گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے ایک خط جاری کیا گیا تھا جس میں حکومتی احکامات تسلیم کرتے ہوئے مبینہ طورپر قابل اعتراض مواد کو ہٹانے سے ناکامی پرسنگین نتائج بھگتنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق بھارت میں ٹوئٹر استعمال کنندگان کی تعداد 24 ملین سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے حکومت مخالف درخواست دائر کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی وفاقی وزیر برائے مواصلات نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تمام غیر ملکی انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کو بھارتی قوانین پر عمل درآمد لازمی کرنا ہوگا۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر نے ’دھمکیوں کی شدت‘ کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ قوانین پرعمل درآمد میں ناکامی پرمجرمانہ مقدمہ چل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے