محسن نقوی

وزیراعلی پنجاب نے تیسرے ننشیا انٹرنیشنل فرینڈزشپ سٹیز فورم کا افتتاح کردیا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے چین کے صوبے ننشیا کے دارالحکومت ین چوان میں تیسرے ننشیا انٹرنیشنل فرینڈزشپ سٹیز فورم کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوہائی کے کانفرنس ہال میں آمد پر وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے تھرڈ ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عزم خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ پاک چین تعلقات پورے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے ضروری ہیں۔ پاکستان اور چین کے مزید مضبوط، جامع اور ہمہ گیر تعلقات دونوں ممالک کے بہترین مفاد کیلئے ناگزیر ہیں۔

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چائنہ آل ویدر کوآپریٹو سٹرٹیجک پارٹنر ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی اور برادرانہ تعلقات ہمیشہ بلندیوں کی طرف گامزن رہیں گے۔ روشن اور تابناک مستقبل کے لئے پاکستان اور چین کو آگے بڑھنا ہے۔ پاکستان اور چین گزشتہ 7 دہائیوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعلقات کو بخوبی نبھا رہے ہیں۔ پاکستان اور چائنہ ثابت کرچکے ہیں کہ دوطرفہ تعلقات کیلئے باہمی اعتماد اور انڈرسٹینڈنگ بنیادی امور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ اینشیٹو کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ سپیشل اکنامک زونز، تمام جاری منصوبوں کی تکمیل اور گوادر بندرگاہ کی تیز رفتار ترقی کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کار، صنعتکار اور تاجر سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ اینشیٹو کے ترقیاتی منصوبوں کو معیار کی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے