خواجہ سعد رفیق

قومی اداروں کی کارکردگی کو ذاتی دلچسپی سے بہتر بنایا جا سکتا ہے، خواجہ سعد رفیق

ملتان  (پاک صحافت) وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قومی اداروں کی کارکردگی کو ذاتی دلچسپی سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ ملتان ایئر پورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لئے اضافی نشستیں لگائی جائیں۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قومی اداروں کی کارکردگی کو ذاتی دلچسپی سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملتان ایئر پورٹ پر مسافروں کو معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ملتان ایئرپورٹ پر امیگریشن اسٹاف کی کمی کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا، مسافروں کو رخصت کرنے کے لئے آنے والے احباب کی ایئر پورٹ داخلے کی مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے