ٹوئٹر

ٹوئٹر میں 10 ہزار حروف پر مشتمل ٹوئٹس پوسٹ کرنا ممکن

(پاک صحافت) اگر ٹوئٹر پر چند سو حروف ناکافی محسوس ہوتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر طویل تحریر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔ مگراس مقصد کے لیے ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس کا رکن بننا ضروری ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر بلیو کے صارفین اب ایک ٹوئٹ میں 10 ہزار حروف پر مشتمل تحریر پوسٹ کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس کے علاوہ یہ صارفین اپنے ٹوئٹس کو بولڈ یا اٹالک ٹیکسٹ سے بھی سجا سکیں گے۔ ٹوئٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ 14 اپریل سے 10 ہزار حروف پر مشتمل ٹوئٹس بولڈ اور اٹالک ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے ساتھ کرنا ممکن ہے، جن تک رسائی ٹوئٹر بلیو صارفین کو دی جائے گی۔ اس سے قبل فروری 2023 میں ہی ٹوئٹر نے ٹوئٹس کے لیے حروف کی تعداد 280 سے بڑھا کر 4 ہزار کر دی تھی، مگر اس وقت بھی یہ سہولت ٹوئٹر بلیو کے صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پہلے ایک ٹوئٹ میں صرف 140 حروف استعمال ہوسکتے تھے، 2017 میں حروف کی تعداد 280 کی گئی تھی۔ ٹوئٹر کی جانب سے اس سبسکرپشن سروس کے لیے پاکستان میں صارفین سے ماہانہ 2250 روپے لیے جائیں گے۔ اس فیچر کا عندیہ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے مارچ 2023 میں دیا تھا اور اب اسے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے