مریم اورنگزیب

ملک اس وقت معاشی تباہی کے اثرات سے نکل رہا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت معاشی تباہی کے اثرات سے نکل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو آئی ایم ایف پروگرام عمران حکومت کی وعدہ خلافی کی وجہ سے معطل تھا، اپریل 2022 میں ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ سابق حکومت نے جاتے جاتے خزانے کیلئے ناقابل برداشت فیول سبسڈی دی، اس کی وجہ سے قوم کو 100 ارب روپے ماہانہ خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ گزشتہ سال ہماری امپورٹس 80 ارب اور برآمدات 31 ارب ڈالر تھیں، سابق حکومت تاریخ کا سب سے بڑا 49 ارب ڈالر تجارتی خسارہ اور 17.5 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دے کرگئی۔ پی ٹی آئی کے 4 سال میں ہر سال ریکارڈ بجٹ خسارہ ہوتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، ہم نے کسی صحافی کیخلاف انتقامی رویہ نہیں رکھا، وزارت اطلاعات و نشریات صحافیوں، میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے