ماضی کی طرح ملکر کام کرکے فلم انڈسٹری کے ٹائی ٹینک کو ڈوبنے سے بچانا ہوگا، فواد خان

لاہور (پاک صحافت) سرحدوں کے دونوں جانب مقبول ہیرو فواد خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے ٹائی ٹینک کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے سب کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ جس طرح ماضی میں فنکار، ہدایتکار، ڈسٹری بیوٹر اور فلم ساز مل کر کام کرتے تھے، اگر ایسا اب پھر ممکن ہوا تو انڈسٹری بحال ہوجائے گی اور مولاجٹ جیسی مزید فلمیں سامنے آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق فواد خان نے کہا کہ میری نئی فلم منی بیک گارنٹی میں میری ایک نہیں دو دو ہیروئنیں ہیں ، ایک دولت اور دوسری کرسی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مولا جٹ کے ایکشن کے بعد اب مزاحیہ روپ میں بھی فلم بین مجے پسند کریں گے، میں نے پہلے بھی کئی بار مزاحیہ کردار ادا کئے ہیں لیکن اس بار انداز کچھ نیا ہے۔ وسیم اکرم کے ساتھ کام کرکے بہت انجوائے کیا۔

واضح رہے کہ ایک سوال کے جواب میں فواد خان نے بتایا کہ میں سیریس رہتا ہوں لیکن مغرور بالکل نہیں ہوں۔ سب سے محبت سے ملتا ہوں۔ ہمیشہ سچائی سے کام لیتا ہوں، شگر کی بیماری تک کسی سے نہیں چھپاتا۔ اداکاری کی وجہ سے میری صحت کو بہت نقصان پہنچا ہے جس کا احساس اب ہوتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے