ساحر لودھی کا ماضی میں اپنے والدین کو درپیش آنے والے مالی مسائل کا انکشاف

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور میزبان ساحر لودھی نے ماضی میں اپنے والدین کو درپیش آنے والے مالی مسائل کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اُن کی پیدائش کے بعد گھر کے مالی حالات کافی بگڑ گئے تھے، اُنہوں نے اپنے والدین کو بڑی مشکلوں سے زندگی گزارتے ہوئے دیکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرویو میں ساحر لودھی نے بتایا کہ اُن کی والدہ نے ایک پرانا قصہ یاد کرتے ہوئے اُنہیں ایک بار بتایا تھا کہ اُن کے پاس صرف دو جوڑے تھے جو پہن پہن کر کافی گھِس چکے تھے، وہ اپنے کپڑوں کو دوپٹے کی مدد سے چھپاتی تھیں۔ ساحر لودھی کا بتانا ہے کہ جب اُنہیں امریکا جانا تھا تو ٹکٹس کے لیے پیسے کم تھے، اس دوران اُن کی والدہ نے اُنہیں اپنی باریک سی سونے کی چوڑیاں بیچنے کے لیے دی تھیں۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران اُنہوں نے اپنے والد کو درپیش مالی مسائل اور اُن کی جدوجہد سے متعلق بھی بات کی۔ ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ اُن کے والد صرف خاندان کی کفالت کے لیے رات کی شفٹوں میں کام کیا کرتے تھے۔ ساحر نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ آج اِن کے والد اِن کی کمپنی کے چیئرمین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کترینہ کیف

ماضی میں دباؤ کا سامنا کیا، کترینہ کیف

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ماضی میں دباؤ کا سامنا کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے