جنرل عاصم منیر

مختلف ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اس وقت مختلف ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فارمیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں، فارمیشن کی ٹریننگ اور سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فارمیشن کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو سراہا جبکہ سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کےلیے موزوں ماحول کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ منصوبے ضم شدہ اضلاع کی دیرپا ترقی اور استحکام کےلیے بہت اہم ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خاتمہ تک اس کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔ پاکستان کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان میں مکمل امن انشاءاللہ بحال ہوگا، مختلف ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی خصوصی اہمیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے