مریم اورنگزیب

جھوٹ بولنے پر تعینات کرائے کے ترجمانوں نے پی آئی ڈی کو پی ٹی آئی کا دفتر بنالیا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے پر تعینات کرائے کے ترجمانوں نے پی آئی ڈی کو پی ٹی آئی کا دفتر بنالیا ہے۔  انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انتخابی اصلاحات کے تماشوں کی آڑ میں الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم  اورنگزیب نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی چھری سے عوام کو حلال کردیا اور چاہتے ہیں کہ کوئی نہ بولے۔انہوں نے کہا کہ سب تماشہ اصل مسائل، چوری، نااہلی اور نالائقی سے نظر ہٹانے کے لئے ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ عمران خان اپنی ناکامیوں اور کرپشن کو اداروں اور میڈیا پر حملوں سے چھپانا چاہتے ہیں۔ انتخابی اصلاحات کے تماشوں کی آڑ میں الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ الیکشن کمیشن کو نشانہ بنانے کی اصل وجہ غیر قانونی فارن فنڈنگ کیس کی تکلیف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایمل ولی خان

ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر منتخب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے