واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال کے مزید نئے فیچرز لانے کا اعلان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے آئے دن نت نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے تاکہ وہ رابطے اس ذریعے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ  حاصل کر سکے۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ میں جب بھی کوئی نیا فیچر متعارف کیا جاتا ہے تو پہلے یہ بیٹا پروگرام میں آتے ہیں جہاں مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد صارفین کے لئے دستیاب ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ 2022 میں بھی اپنی روش کو برقرار رکھتے ہوئے کئی فیچرکو متعارف کروانے جارہا ہے جن کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا لیکن ممکن ہے کہ ان کا تعلق ان ہی فیچرسے ہو۔مختلف لیکس کے مطابق واٹس ایپ کے کچھ فیچربیٹا ورژن میں آزمائشی مراحل سے گزر رہیں ہیں اور امید کی جاسکتی ہے کہ وہ جلد ہی صارفین کے لئے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ نئے فیچرز میں نوٹیفکشن میں پروفائل فوٹو کا نظر آنا،  مخصوص لوگوں کے لئے لاسٹ سین کو چھپانے کا فیچر اور میڈیا شیئرنگ کے لئے ایڈٹ کے آپشن کو تبدیل کرنے کا فیچر شامل ہیں۔ خیال رہے بہت جلد گروپ میں ایڈ ہونے والے  افراد کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی۔ اس کے علاوہ لاگ آؤٹ ہونے اور میسج ری ایکشنز جیسے نئے فیچرز شامل کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے