امریکہ دہشت گردوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر ان کی پشت پناہی کررہا ہے: طیب اردوان

امریکہ دہشت گردوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر ان کی پشت پناہی کررہا ہے: طیب اردوان

انقرہ (پاک صحافت) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکہ پر شدید الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر ان کی پشت پناہی کررہا ہے، ساتھ ہی ترکی نے عراق میں 13 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد امریکہ پر کرد مسلح گروہوں کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ شمالی عراق میں مغوی اہلکاروں کی ہلاکت پر واشنگٹن کی جانب سے جاری ہونے والا مذمت پر مبنی بیان ڈھونگ تھا۔

ترک صدر نے فوجی اور پولیس اہلکاروں سمیت 13 ترکوں کی ہلاکت کے بعد اپنے پہلے عوامی تبصرے میں کہا کہ امریکا کا بیان ایک ڈھونگ ہے۔

انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کی حمایت نہیں کریں گے لیکن حقیقت میں آپ ان کے شانہ بشانہ اور ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔

ترکی نے رواں ماہ شمالی عراق میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ٹھکانوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا جس میں ترک صدر نے کہا تھا کہ یرغمالیوں ہلکاروں کو رہا کروانے کے لیے آپریشن جاری تھا۔

ترکی کے وزیر دفاع کے مطابق آپریشن کے دوران کرد مسلح گروہ کے کم از کم 48 ارکان بھی ہلاک ہوگئے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اتوار کے روز کہا تھا کہ وہ ترک شہریوں کی ہلاکت پر غمزدہ ہیں لیکن وہ مزید تصدیق کے منتظر ہیں کہ 13 اہلکاروں کی موت کے بارے میں انقرہ تصدیق کرے۔

پی کے کے نے کہا تھا کہ 13 افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب ترک فورسز نے اس غار پر بمباری کی جہاں ان افراد کو رکھا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے عراق کے شہر گارا میں دہشت گردی میں 13 ترک فوجیوں کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

یونیورسٹی

اسرائیل میں ماہرین تعلیم بھی سراپا احتجاج ہیں۔ عبرانی میڈیا

(پاک صحافت) صہیونی اخبار اسرائیل میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف مغربی یونیورسٹیوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے