کنزہ ہاشمی

کنزہ ہاشمی کے نئے انداز کے سوشل میڈیا پر چرچے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ کنزہ ہاشمی کی نئے انداز میں تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں ہیں۔ یہ تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کرائی ہیں جسے اب تک متعدد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ ان تصاویر میں اداکارہ کو اپنی قریبی دوستوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے جن میں اداکارہ صوبور علی اور میک اپ اسٹائلسٹ ثناء موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان تصاویر میں اداکارہ کے نئے انداز کو بہت پسند کیا گیا ہے۔ اداکارہ کو کالے رنگ کی اور نئے طرز کی ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کی یہ نئی تصاویر اداکارہ صبور علی کے ولیمے کی تقریب میں شرکت کے دوران بنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اپنی محصور کن انداز کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پرپ شیئر کرچکی ہیں جسے سوشل میڈیا صارفین نے بہت پسند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے