واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے تصاویر بھیجنے کے لئے نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) دنیا کی مقبول ترین سوشل ایپ واٹس ایپ کی جانب سے آئے روز صارفین کے لئے نئے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ صارفین واٹس ایپ کو بے حد پسند کرتے ہیں۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے تصاویر کے معیار کو ایچ ڈی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن نے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایچ ڈی تصاویر  بھیجنے کے چند آپشنز  متعارف کروائے ہیں۔ اس سے قبل یہ آپشن اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب اس سے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس فیچر کے تحت آپ اپنی مرضی کا آپشن منتخب کر کے تصاویر کے معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ ایپلی کیشن کی سیٹنگز میں جائیں اور  اسٹوریج اینڈ ڈیٹا کے آپشن کا انتخاب کریں، وہاں  media upload quality کے آپشن کا انتخاب کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے