مریم نواز

مری میں لوگ برفباری سے نہیں بلکہ حکومتی بے حسی سے مرے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی حکومت کو سانحہ مری کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مری میں لوگ برفباری سے نہیں بلکہ حکومتی بے حسی سے مرے ہیں۔  مریم نواز نے کہا کہ مری میں خاندانوں کے خاندان مر گئے، مگر بے حس حکمران  ہیٹر لگا کر گھروں میں سوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز ایم پی اے بلال یاسین کی رہائش گاہ پہنچیں جہاں انہوں نے بلال یاسین کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ خیال رہے کہ مریم نواز نے نواز شریف کی طرف سے بلال یاسین کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب بلال یاسین نے عیادت کیلئے مریم نواز کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے  کہ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سانحہ مری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کاکہنا تھا کہ  مری میں لوگ مرتے رہے ان کی مدد کےلیے کوئی نہیں آیا، عوام کو پتہ ہے سچ کیا ہے جھوٹ کیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو اب عوام کے کہنے پر چلنا پڑے گا،اس حکومت کو گھر بھجوانے کےلیے کوئی طریقہ اپنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے