شاہد خاقان عباسی

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سو فیصد یقینی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی لیکن عدم اعتماد کی تحریک کب لانی ہے یہ فی الحال طے نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کب تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ جب مجھے یقین ہوگا کہ 172 ارکان ہیں تو میں تحریک عدم اعتماد دائر کردوں گا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جو جماعت تحریک عدم اعتماد میں نرمی برتے گی اور اس کے ارکان عدم اعتماد میں پیش نہیں ہوں گے تو عوام اس جماعت کو معاف نہیں کریں گے۔ ہم تحریک عدم اعتماد کے لیے اپنی تیاری کر رہے ہیں اور 10 ووٹوں کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک ملک کا ماحول ہی غیر آئینی ہو تو آپ آئین پر عمل نہیں کر سکتے۔ جب غیر آئینی مداخلت ختم ہوگی تو خود ہی راستہ بن جائے گا۔ بیساکھیاں ہٹیں تو یہ 24 گھنٹے کی بات بھی نہیں ہے، جہانگیر خان ترین سے بھی بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے