آصف زرداری ابراہیم رئیسی

پاکستانی اور ایرانی صدور کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری اور ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ہم منصب نے خطے کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت بالخصوص مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

صدر زرداری نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا پاکستان فلسطینی کاز کی مستقل اور واضح حمایت جاری رکھے گا۔ دونوں صدور نے غزہ کے عوام پر اسرائیلی جبر کے خاتمے کی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ایران تعلقات کو دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر کی سطح تک بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ صدر مملکت نے عام انتخابات کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں ایرانی صدر نےتمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید وسیع اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ ایران کے صدر نے فلسطینی بھائیوں کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ بعد ازاں صدر مملکت آصف زرداری نے ایرانی صدر کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے