ادکارہ مریم نفیس

اداکارہ مریم نفیس کا وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور پر برہمی کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مریم نفیس پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور پر برس پڑیں، خیال رہے کہ  اداکارہ مریم نفیس وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی جانب سے مریم نواز کیلئے استعمال کی گئی زبان سے سخت نالاں دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ اس لیے نہیں دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ ’ہم اپنے حقوق کے لیے صرف اس لیے لڑ رہے ہیں کہ آپ جیسے مرد دنیا میں موجود ہیں، آپ ایک عورت سے اس زبان اور لہجے میں بات کرنے والے کوئی نہیں ہوتے۔‘

واضح رہے کہ مریم نفیس نے مریم نواز کی حمایت میں کہا کہ ’تمیز کے دائرے میں رہ کر تنقید کریں، آپ کو اپنی اس حرکت پر معافی مانگنی چاہئے اور فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔‘ اداکارہ نے لکھا کہ ’اب بس بہت ہوگیا ہم نہی چاہتے کہ آپ جیسے لوگ ہم پر مزید حکمرانی کریں۔‘ یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کی ذاتیات پر تنقید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے