اسرائیل میں ایک بار پھر نیتن یاہو کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوگئے

اسرائیل میں ایک بار پھر نیتن یاہو کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوگئے

تل ابیب (پاک صحافت) اسرائیل کی خود ساختہ حکومت کے مخالفین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے ہیں۔

اسرائیل کی خود ساختہ حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے مخالفین مالی بدعنوانیوں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں غفلت برتنے کے مسئلے کو لے کر ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

سکیورٹی فورسز نے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے لیکن اس کے باوجود نیتن یاہو کے گھر کے سامنے بات بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

گذشہ کئی ماہ سے بنیامین نیتن یاہو کے مخالفین ہفتے وار احتجاجی ریلیوں میں ان کی حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں، نیتن یاہو پر مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی وبا سے نمٹنے میں کوتاہی کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں اور کورونا جیسی عالمی وبا سے نمٹنے میں حکومت کی غفلت اور کمزور پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے تاہم بن یامین ینتن یاہو علاقے کے خیانت کار بعض عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کو اپنی حکومت کی بڑی کامیابی کے دعوے کے ساتھ اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے