خواجہ سعد رفیق

سعد رفیق کا دعویٰ، ہمارے دور میں کرپشن نہیں تھی صرف کام ہوتا تھا

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اہم دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور میں کوئی کرپشن نہیں تھی، صرف کام ہوتا تھا وفاقی حکومت میں صرف باتیں اور کرپشن  ہو رہی ہیں، کام نہیں ہو رہا، پی ٹی آئی ایک قابض گروپ ہے۔

تفصیلات کےمطابق خواجہ سعد رفیق نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران حکومت آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کیخلاف ٹرانسپیرنسی رپورٹ کا راگ الاپتے رہے ہیں، حکومت نے بہت محنت کرکے قبضہ کرکے ن لیگ کے لوگوں کےنام لکھے ہیں، سب سے بڑا قبضہ گروپ پی ٹی آئی ہے۔

مزید پڑھیں: کوئی بھی مجھ پر کرپشن ثابت کردے تو مجھے گولیاں مار دیں، پرویز خٹک کا دبنگ اعلان

انہوں نے یونیورسٹی کے طلاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی یونیورسٹی کے طلبا پر ریاستی تشدد کا سلسلہ بند کیا جائے ،نجی یونیورسٹی کے طلبا کے جائز مطالبات کو تسلیم کیاجائے، نجی یونیورسٹی کے طلبہ کےمسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کیاجائے۔سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل ارکان کی کمیٹی بنائی جائے، گرفتار طلبا کو بھی فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا گھر سنبھال لے بڑی بات ہے، ہمارے ارکان پر کیا ہاتھ صاف کرے گی۔ انہوں نے  تحریک انصاف حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ابھی آدھی مدت پوری ہوئی ہے اور اس میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملے کی باتیں اب سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں، عمران خان کا کرپشن کا منترہ اب پِٹ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے