اداکارہ مرونل ٹھاکر

مجھے اپنے خوابوں میں بسے رہنے سے کوئی نہیں روک سکے گا، اداکارہ مرونل ٹھاکر

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر کا کہنا ہے کہ اب انہیں اپنے خوابوں میں بسے رہنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو کچھ بھی حاصل کیا ہے وہ انہوں اپنے بل بوتے پر حاصل کیا ہے۔  خیال رہے کہ شاہد کپور کے ساتھ اپنی آئندہ آنے والی فلم جرسی کے حوالے سے وہ کافی پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے جرسی کافی انتظار کے بعد اب تھیٹرز پر ریلیز ہونے کو ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شاہد کپور کی فلم جرسی کی ٹیم کو اس کی ریلیز کے لیے کافی رکاوٹوں کا سامنا رہا پہلے تو کورونا وائرس کی وجہ سے ریلیز نہ ہوسکی، اب کچھ عدالتی معاملات ہیں۔ میڈیا سے حالیہ گفتگو کے دوران مرونل ٹھاکر نے اپنے ٹیلی ویژن کیریئر سے فلم کی جانب آنے کے حوالے سے بتایا۔

واضح رہے کہ ویسے تو وہ 2014 میں مراٹھی فلم وٹی ڈنڈو میں کام کرچکی ہیں، تاہم بالی ووڈ میں ان کی ہندی فلموں میں سفر کا آغاز 2018 میں لوو سونیا سے ہوا۔ جس کے بعد انہوں نے 2019 میں سپر 30 اور بٹلہ ہاؤس اور 2021 میں فلم دھماکا میں کام کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آنجہانی اداکارہ سمیتا پاٹل سے کافی متاثر اور ان کو اپنا آئیڈیل سمجھتی ہیں، ان کی فلمیں دیکھ کر بڑھی ہوئی خاصکر فلم منڈی بہت پسند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے