حافظ حمداللہ

پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں سے اسلحہ برآمد ہونا دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے، پی ڈی ایم ترجمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں سے اسلحہ برآمد ہونا دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے۔ پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ آج کا عمرانی مارچ نہ سیاسی ہے نہ جمہوری یہ کھلی دہشت گردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حمد اللہ نے لانگ مارچ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خونی مارچ کو جہاد کا مقدس نام دے کر فساد کیا جارہا ہے، عمران نیازی خود کو معروف، نیکی اور حق سمجھتا ہے، جو ان کا ساتھ نہیں دے رہا وہ سب باطل ہیں کیا؟ عدالت ہو یا سیاسی قیادت یا ریاست ہو یا ریاستی ادارے ہوں سب کو باطل سے تشبیہ دے رہا ہے۔ جب تم وزیر اعظم تھے تو ملک آزاد اگر کوئی اور وزیر اعظم ہے تو ملک غلام ہوگیا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ عمران نیازی بتاو خسرو بختیار ثانیہ نشتر، رزاق داود، عشرت حسین، شہزاد اکبر، شوکت ترین، حفیظ شیخ، ہمایوں اختر اور اعجازشاہ لانگ مارچ میں کہاں سے شریک ہوں گے؟ عمران نیازی آپکے سلیمان، قاسم اور سابقہ خاتون اول کہاں سے شریک ہوں گے؟؟ پی ٹی آئی کی قیادت کے بچے، بچیاں اور فیمیلیز کہاں ہیں؟ قوم کے نوجوان، بچے، بچیاں اور فیمیلیز خونی انقلاب میں کیوں شامل ہوجائیں؟

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے