ویڈیو اسٹریمنگ

نیٹ فلیکس نے روس میں اپنی سروسز منقطع کردیں

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سبسکرپشن بیسڈ اسٹریمنگ سروسز فراہم کرنے والی امریکی کمپنی نیٹ فلکس نے روس میں اپنے تمام جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر کام روک دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی نے روس میں مستقبل کے تمام منصوبوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے ساتھ جنگ کے اثرات اب روس کی معیشت پر بھی اثرانداز ہورہے ہیں۔ مغرب کی اقتصادی پابندیوں کے بعد دنیا کی بہت سی کمپنیوں نے روس میں اپنی خدمات اور آپریشن روک دیے ہیں۔ نیٹ فلکس کے ترجمان کا  کہنا ہے کہ اس وقت روسی زبان میں چار سیریز پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن میں تھی تاہم روس یوکرین جنگ کے تناظر میں ان  منصوبوں کو وقتی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیٹ فلیکس کے ترجمان کے مطابق موجودہ صورت حال میں ہم اپنے پلیٹ فارم کی روسی سروس پر بھی کسی سرکاری چینل کو شامل نہیں کر رہے۔ یوکرین پر حملے کے بعد سے روس کو فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کی طرف سے بھی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے