میٹا

میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹس جلد متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) میٹا کی جانب سے صارفین کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹس جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اس نئی ٹیکنالوجی سے میٹا سروسز میں سرچ اور ریکومینڈیشنز سمیت کافی کچھ نیا ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ  فیس بک اور انسٹاگرام سمیت میٹا کی دیگر سروسز میں اے آئی چیٹ بوٹس کا فیچر ستمبر تک متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان چیٹ بوٹس سے میٹا کو مختلف سروسز میں صارفین کو زیادہ وقت تک روکنے میں مدد ملے گی جبکہ چیٹ جی پی ٹی اور گوگل بارڈ سے مقابلہ کرنا بھی ممکن ہوگا۔ اس سے قبل جون میں کمپنی کی جانب سے ملازمین کو چیٹ جی پی ٹی کی طرح کے ایسے چیٹ بوٹس پر مبنی ٹولز کی جھلک دکھائی گئی تھی جن کو واٹس ایپ اور میسنجر کا حصہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ  مارک زکربرگ نے مارچ 2023 میں واٹس ایپ اور میسنجر کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ کمپنی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو سروسز کا حصہ بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا پراڈکٹ گروپ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ آغاز میں یہ بوٹس صارفین کے لیے تفریح کا ذریعہ ہوں گے مگر میٹا کی جانب سے بتدریج انہیں دیگر شعبوں کا حصہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے