مرتضی وہاب

مرتضی وہاب کا 10 دن میں یو سی چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضی وہاب نے اگلے 10 دن میں یونین کونسل چیئرمین شپ کا انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی میئر شپ کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے 6 ماہ انتظار نہیں کریں گے۔ کام کی نیت بھی ہے اور کام ہوتا نظر بھی آئے گا، ایسا نظام لائیں گے، جس میں صاف شفاف طریقے سے بہتری نظر آئے گی۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 10 دنوں میں کسی ایک یونین کمیٹی سے الیکشن لڑیں گے، میں نے اور ڈپٹی میئر نے فوری طورپر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو تنقید کرتے ہیں کہ ہم منتخب نہیں، ہم کونسل کی اکثریت سے مقرر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکیں اور دیواریں کسی کی تشہیر کے لیے نہیں، کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنا ہماری ترجیح ہے۔ نالوں کی صفائی، جہاں نئے نالوں کی ضرورت ہے بنائے جائیں گے، کے ایم سی کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے