نئی انٹرنیشنل پنجابی فلم ’منڈا ساؤتھ ہال دا‘جمعہ کو پاکستانی تھیٹرز پر ریلیز ہوگی

لاہور (پاک صحافت) پاکستانی کامیڈی سپر اسٹار افتخار ٹھاکر کی طنز و مزاح اور قہقہوں سے بھرپور نئی انٹرنیشنل پنجابی فلم ’منڈا ساؤتھ ہال دا‘ کو پاکستانی سنیماؤں میں نمائش کیلئے سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا ہے۔ یاد رہے کہ برطانیہ میں فلمائی گئی رومانوی کامیڈی فلم کو دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستانی سنیماؤں میں جمعہ  4 اگست کو نمائش کیلئے پیش کیاجا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رومانوی کامیڈی فلم میں فریش جوڑی ارمان بیدل اور تنو گریوال نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں جبکہ پاکستانی کامیڈین اسٹار افتخار ٹھاکر کی بہترین اداکاری فلم کی ہائی لائٹ ہے جس نے کہانی کو چار چاند لگادیے ہیں۔ فلم کی دیگر اسٹار کاسٹ میں گولڈ بوائے، سربجیت چیمہ، روبن، پریت اوجلہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی سنیماؤں میں فلم کی نمائش کا اہتمام ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے کیا جارہا ہے۔  ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ ’منڈا ساؤتھ ہال دا‘ دلچسپ کہانی اور فنکاروں کی بہترین پرفارمنس پر مبنی فریش فلم ہے جو معیاری فلموں کے شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی اور انہیں پیسہ وصول تفریح فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے