مرد محبت کے بغیر عورت کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرتا، شہروز سبزواری

لاہور (پاک صحافت) معروف اداکار شہروز سبزواری نے محبت اور ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرد محبت کے بغیر عورت کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرتا۔ شہروز سبزواری نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ مرد کو جب عورت سے محبت ہوجاتی ہے صرف تب ہی ایڈجسٹمنٹ کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ شو کے دوران میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ’کسی سے محبت کریں پھر اس کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کریں یا کسی کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کریں اور پھر محبت کریں؟ اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’آدمی پہلے محبت کرتا ہے اور پھر ایڈجسٹمنٹ کرتا ہے مگر عورت کے خیالات اس سے مختلف ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’میں یہاں ہر عورت کی بات نہیں کر رہا مگر زیادہ تر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ لڑکی کو کہا جاتا ہے کہ بیٹا لڑکا امیر ہے اور اچھا کماتا ہے، شادی کرلو محبت خود ہی ہوجائے گی لیکن کیا آپ نے کسی کو کبھی مرد کو ایسے شادی کے لیے راضی کرتے دیکھا ہے؟ جس پر میزبان نے کہا کہ’مرد کو بھی یہ کہا جاتا ہے کہ لڑکی خوبصورت، تعلیم یافتہ اور اچھے فیملی بیک گراؤنڈ سے ہے تو کرلو شادی ایڈجسٹمنٹ ہوجائے گی‘۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ ’یہ دونوں باتیں ایک جیسی نہیں ہیں مرد کو کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ لڑکی گوری، پڑھی لکھی یا اچھے خاندان کی ہے تو آپ کو اس سے محبت ہوجائے گی‘، ’میرا نہیں خیال کہ مرد ایسی چیزوں کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کرسکتا ہے‘۔’ہاں مرد ایک عورت کی خوبصورتی کا استعمال کرسکتا ہے اس کا استحصال کرسکتا ہے جوکہ ایک غلط عمل ہے لیکن مرد عورت کی  خوبصورتی کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرسکتا‘۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے