نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ نواز شریف لاہور سے چین کے دورہ کے لیے روانہ ہوگئے، سابق وزیراعظم چین میں 5 روز قیام کریں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی قائد نون لیگ کے ہمراہ خصوصی پرواز سے چین روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چین کے دورے میں نجی اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، نواز شریف دورہ میں اپنا چیک اپ کروائیں گے، اس دوران پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گے۔

نوازشریف کی چین میں چینی کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقات طے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے