فیس بک

فیس بک کی پرائیویسی سیٹنگز ایک بار پھر ری ڈیزائن

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سماجی رابطوں کی مقبول ترین  سائٹ فیس بک کی پرائیویسی سیٹنگز کو ایک بار پھر ری ڈیزائن کر دیا گیا ہے،  خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے سیٹنگز کو اب 6 میجر کیٹیگریز کے گروپ میں بدلا گیا ہے، ہر گروپ میں متعلقہ سیٹنگز ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق  فیس بک کی پرائیویسی سیٹنگز اب گروپس پریفرنس، پرمیشنز، اکاؤنٹس، یوئر انفارمیشن، کمیونٹی اسٹینڈرڈ اینڈ لیگل پالیسیز سیکشن اور آڈینئس اینڈ ویزیبلٹی پر مشتمل ہوں گے۔ یاد رہے کہ فیس بک کی پرائیویسی ری ڈیزائن کرنے کا کمپنی کا یہی مقصد ہے کہ صارف آسانی سے وہاں تک رسائی حاصل کر سکے۔

واضح رہے کہ اگر آپ اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو دوبارہ اپ ڈیٹ کرنا چاہیں گے تو اب آپ کو تمام کیٹیگریز اور ان کی سب کیٹیگریز میں ایک ایک کرکے جانا ہوگا۔ خیال رہے کہ مذکورہ سیٹنگز  ایپ کے اینڈرائیڈ، موبائل ویب، آئی او ایس اور فیس بک لائٹ ایپس میں متعارف کروائی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے